Nojoto: Largest Storytelling Platform

سورج سرِ مژگاں ہے اندھیرے نہیں جاتے ایسے تو کبھی چ

سورج سرِ مژگاں ہے اندھیرے نہیں جاتے
ایسے تو کبھی چھوڑ کے بیٹے نہیں جاتے
تُو جانبِ صحرائے عدم چل دیا تنہا
بچے تو گلی میں بھی اکیلے نہیں جاتے
بے حرف صداؤں کے وہ محرم تیرے ہمدم
اسکول میں جاتے ہوئے دیکھے نہیں جاتے
آنکھوں میں چمکتے ہیں ترے نقش کف پا
اشکوں سے بھی یہ دیپ بجھائے نہیں جاتے
جو پھول سجانا تھے مجھے تیری جبیں پر
بھیگی ہوئی مٹی پہ بکھیرے نہیں جاتے #APSAttack #BlackDay #16December
سورج سرِ مژگاں ہے اندھیرے نہیں جاتے
ایسے تو کبھی چھوڑ کے بیٹے نہیں جاتے
تُو جانبِ صحرائے عدم چل دیا تنہا
بچے تو گلی میں بھی اکیلے نہیں جاتے
بے حرف صداؤں کے وہ محرم تیرے ہمدم
اسکول میں جاتے ہوئے دیکھے نہیں جاتے
آنکھوں میں چمکتے ہیں ترے نقش کف پا
اشکوں سے بھی یہ دیپ بجھائے نہیں جاتے
جو پھول سجانا تھے مجھے تیری جبیں پر
بھیگی ہوئی مٹی پہ بکھیرے نہیں جاتے #APSAttack #BlackDay #16December
asadali8411

Asad Ali

New Creator