Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best HayaNovel Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best HayaNovel Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos abouthaya shayari in hindi, shayari on haya, aankhon se haya tapke hai andaaz to dekho, lata haya ki shayari, haya lata ki shayari,

  • 1 Followers
  • 2 Stories

Fakhra Waheed

حمزہ اور رانیہ   کے نکاح کو ایک ہفتہ تھا جب رانیہ مر گئی. "  حیا کی گردن میں گلٹی ڈوب کر ابھری. جنت کچھ    دیر چپ بیٹھی رہی. تو حیا    نے    بے چینی   سے گردن موڑی.  جنت انگلی   کے پوروں سے آنکھوں   کے کونوں میں ابھرتے آنسو صاف کر رہی تھی. 
" حمزہ سے بدلہ لینے   کے لیے, ڈرگ ڈیلرز     نے رانیہ کو اغواہ کر لیا اور اس پر حیوانیت کی انتہا کر دی." جنت نے مگ ایک طرف رکھ دیا. حیا اپنے مگ   کے کناروں پر انگلی پھیرتے سنتی رہی. 
" ان درندوں    نے اس کے ساتھ  اجتماعی زیادتی کی, اس کے جسم میں ڈرگز    کے انجیکشن لگائے, حمزہ کے لیے نفرت بھرے جملے اس کے جسم پر گاڑے, وڈیو بنائی, حمزہ کو بھیجی. " جنت نے ایک ہی سانس میں روداد سنائ.  حیا کو اپنے رونگھٹے کھڑے ہوتے محسوس ہوئے. اپنی آنکھوں کی پتلیوں پر اسے گرم مائع کا احساس ہوا. مگر وہ پلکیں جھپکتے ان کو اندر اتار گئی. اسے لگتا تھا وہ جہنم کی سی زندگی گزار رہی ہے مگر دنیا میں عذاب تو رانیہ نے دیکھا تھا. #HayaNovel #Writer #FakhraWaheed #Painful

Fakhra Waheed

" وہ آپ کا دور تھا جب بیٹے کا رول ماڈل باپ اور بیٹی کی آئیڈیل ماں ہوتی تھی. تبھی ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر اور درزی کا بیٹا درزی ہوتا تھا. اب والدین رول ماڈل نہیں رہے. اب درزی کا بیٹا ڈاکٹر بننا چاہتا ہے اور ڈاکٹر کا بیٹا ڈریس ڈیزائنر. اسی طرح حجام کا بیٹا انجینئیر بننا چاہتا ہے اور انجینئیر کا بیٹا ہئیر ڈریسر. " الفاظ تھے کہ دل میں اترتے جا رہے تھے. رشتوں پر آئی گرد چھٹتی جا رہی تھی. 

                                                                                                                                                                        حیا از فاخرہ وحید #HayaNovel #Haya #Parenting #motivation #inspiration #positivity

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile