Nojoto: Largest Storytelling Platform

Best SafiaHaroon Shayari, Status, Quotes, Stories

Find the Best SafiaHaroon Shayari, Status, Quotes from top creators only on Nojoto App. Also find trending photos & videos aboutsafia khan, safia ahmed, safia akhtar, safia khatri, safia elhillo,

  • 1 Followers
  • 16 Stories

Safia Haroon.

Eid_ul_Adha is the Eid of sacrifice and commitment to Allah's order. May Allah bless us with the same in all circles of life and help all amongest us, who are helpless, worried and waiting for his Rehmat.
May Allah Pak accept your sacrifice and bless you with his mercy.
(Aameen)
Stay Blessed. 
Happy Eid-ul-Adha!

©Safia Haroon. #SafiaHaroon 
#BakraEid

Safia Haroon.

‏وقت گزرا نہیں ابھی ورنہ
‏ریت پر پاؤں کے نشاں ہوتے
‏تیرے ساحل پہ لوٹ کر آتیں
‏گر امیدوں کے بادباں ہوتے

‏گلزار

©Safia Haroon. #SafiaHaroon 

#Love

Safia Haroon.

"کسی آدم زاد کو یہ کہنے میں ذرا دیر نہیں لگائی جاتی کہ
 بنتِ حوا کے جذبات سے مت کھیلنا، گھر میں تمہاری بھی بہنیں ہیں۔
 اس کا قرض تم اپنے گھر سے چکاؤ گے۔
 کسی بنتِ حوا کو یہ کیوں نہیں کہا جاتا کہ 
کسی آدم زاد کے جذبات سے مت کھیلنا، گھر میں تمہارے بھائی بھی ہیں۔ کیا مکافاتِ عمل صرف لڑکوں کے لیے ہے؟ کیا لڑکیاں ہر جگہ ٹھیک ہوتی ہیں؟ "
صفی۔

©Safia Haroon. #SafiaHaroon 

#AWritersStory

Safia Haroon.

روش روش ہے وہی انتظار کا موسم
نہیں ہے کوئی بھی موسم، بہار کا موسم
گراں ہے دل پہ غمِ روزگار کا موسم 
ہے آزمائشِ حسنِ نگار کا موسم
حدیثِ بادہ و ساقی نہیں تو کس مصرف 
حرامِ ابرِ سرِ کوہسار کا موسم
نصیبِ صحبتِ یاراں نہیں تو کیا کیجے 
یہ رقص سایہء سرو و چنار کا موسم
یہ دل کے داغ تو دکھتے تھی یوں بھی پر کم کم 
کچھ اب کے اور ہے ہجرانِ یار کا موسم
قفس ہے بس میں تمہارے، تمہارے بس میں نہیں 
چمن میں آتشِ گل کے نکھار کا موسم
بلا سے ہم نے نہ دیکھا تو اور دیکھیں گے 
فروغِ گلشن و صوتِ ہزار کا موسم
فیض احمد فیض

©Safia Haroon. #SafiaHaroon.
#OneSeason

Safia Haroon.

جو دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے، وہ سکھ کی گھڑی میں   بھی آپ کے پاس بیٹھنے کا اختیار کھو دیتے ہیں۔ 
١٤ جولائی ٢٠٢١۔

©Safia Haroon. #SafiaHaroon.

#lotus

Safia Haroon.

جب کسی سے بات کرنے کو دل نہ چاہے تو 
میں بس میسج سین کرنے،  لائک یا ❤ والا کمنٹ
 کرنے پر اکتفا کرتی ہوں۔
 اسے میری انانیت و مغروریت سے تعبیر نہ کیا جاۓ اور  خودپسندی تو ہرگز نہ سمجھا جاۓ۔ 
صفی۔

©Safia Haroon. #SafiaHaroon.

#dryleaf

Safia Haroon.

اگر کبھی تمھیں مجھ سے 
محبت ہوجائے اور تمھیں سمجھ 
نہ آئے کہ اظہار کی بہترین شکل کیا ہے تو 
دیر مت کرنا، میرا ہاتھ تھامنا 
اور دھیرے سے کہنا کہ،
"تم چاہے مجھ سے محبت
 کرو نہ کرو، میری ہم سفر بن کر  بس مجھ سے وفا کرلینا... 
تم وفا کرتی اچھی لگتی ہو۔۔ !"
مگر ایسا تب کرنا!
جب تمھیں مجھ سے محبت ہو......!!!!!

©Safia Haroon. #SafiaHaroon.
#OneSeason

Safia Haroon.

#SafiaHaroon.

read more
تنہائی پسند لوگوں کو اپنی تنہائی کسی جائیداد سے کم نہیں لگتی۔ اپنی اس سلطنت کے وہ اکیلے وارث ہوتے ہیں۔ اگر کوئی ان کی قائم کردہ حدود توڑ کر ان کے گرد لپٹے بےحسی کے خول کو ہٹانا چاہے تو ایسے لوگ شدت پسندی کی انتہا کر دیتے ہیں۔ بےحسی و لاپرواہی کی انتہا کو پہنچے ہوۓ یہ لوگ اپنی تنہائی میں مخل ہونے والے افراد کے خلاف ہو جاتے ہیں۔ ان کو اپنے قلب و ذہن کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی سے نکالنے میں بھی دیر نہیں لگاتے۔ پھر چاہے آپ جتنی مرضی محبتیں اور شدتیں دکھائیں، ایسے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایسے لوگ آدم بیزار ہوتے ہیں، ایسے لوگوں سے کوئی زیادہ ربط پیدا کرنے کی کوشش کرے تو یہ لوگ خود کو بھی سزا دینے سے باز نہیں آتے۔ اپنی تنہائی اور عزتِ نفس کو کبھی ٹوٹنے نہیں دیتے۔ یہ لوگ کسی کے لیے مر بھی رہے ہوں تو کبھی کسی کے سامنے اپنی اس کمزوری کا اظہار نہیں کریں گے۔ کبھی کبھار خود کو سزا دینے کے لیے ایسے لوگ خود کو اپنے عزیز از جان رشتوں سے بھی دور کر لیتے ہیں۔ اگر کبھی ایسے درویش لوگ نظر آئیں تو ان سے دور ہی رہیے گا۔ خود کو سزا دینے کے لیے یہ آپ کے جذبات و احساسات کو بھی بہت بےرحمی و بےحسی سے کچل دیں گے۔ ان کے بارے میں ایک بات بہت اچھی ہے، وہ یہ کہ ایسے لوگ بےضرر ہوتے ہیں۔ خود کو تو تکلیف دے لیں گے لیکن کبھی کسی دوسرے کے لیے باعثِ آزار نہیں بنیں گے۔ اگر آپ کو کسی ایسے شخص سے محبت ہو تو عین ممکن ہے آپ کو کسی بھی دکھ سے بچانے کے لیے یہ ہمیشہ کے لیے خود کو آپ سے دور کر لیں۔ جہاں جہاں ان کو لگتا ہے کہ ان کی ذات کسی کے لیے باعثِ رنج ہے، یہ اپنی خودی کے زعم میں دوبارہ کبھی وہاں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ 

ہم نے ایک دوسرے کو گھڑیاں تو دیں،
 لیکن افسوس کہ وقت کبھی نہیں دیا۔
صفی۔

©Safia Haroon. #SafiaHaroon.

#zindagikerang
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile