Nojoto: Largest Storytelling Platform
hanifpatel8358
  • 7Stories
  • 15Followers
  • 29Love
    6Views

Hanif Patel

  • Popular
  • Latest
  • Video
cc96fa1c1c70d5f326ad1371dc322b29

Hanif Patel

وقت کو مہربان لکھتا ہوں
قسمتوں کو گمان لکھتا ہوں

یہ سفر زیست کا جو حاصل ہے
سانس کا امتحان لکھتا ہوں

عشق کی بات جب بھی کرتا ہوں
دل کو خالی مکان لکھتا ہوں

جب اکیلا سا خود کو لگتا ہوں
خود کو میں بے امان لکھتا ہوں

دوست احباب جو بھی میرے ہیں
ان سبھی کو میں جان لکھتا ہوں

ٹوٹ کر جب بھی   میں بکھرتا ہوں
عاشقی مہربان لکھتا ہوں

مے کدہ سے  میں جب نکلتا ہوں
چلنے کو بھی اُڑان لکھتا ہوں

تیری آنکھوں سے گر کبھی پی لوں
دشت بھی گلستان لکھتا ہوں

جب بھی جذبوں کی بات کرتا ہوں
حوصلوں کو چٹان لکھتا ہوں

حنیف پٹیل اک غزل

اک غزل

cc96fa1c1c70d5f326ad1371dc322b29

Hanif Patel

میرا من

میرا من

cc96fa1c1c70d5f326ad1371dc322b29

Hanif Patel

ap ky liye

ap ky liye

cc96fa1c1c70d5f326ad1371dc322b29

Hanif Patel

تجھے کیا غم ہے میری جستجو کا
ترے تو سامنے دنیا پڑی ہے۔
خنیف پٹیل

cc96fa1c1c70d5f326ad1371dc322b29

Hanif Patel

#OpenPoetry اک غزل ۔۔۔۔۔۔۔

چھوڑ کر تجھ کو مر گیا ہوں میں
حادثہ خود پہ کر گیا ہوں میں

دیکھو کتنا نکھر گیا ہوں میں
جب سے تجھ میں اتر گیا ہوں میں

دیکھ کر جس کو ڈر گیا ہوں میں
کیسے کہہ دوں کہ مر گیا ہوں میں

اس کی آنکھوں کے جام کیا دیکھے
بڑی مشکل سے گھر گیا ہوں میں

دشت اب میرا کیا بگاڑے گا
پار دریا اتر گیا ہوں میں

آس گلشن کی چاہنے والو
دیکھو کتنا اجڑ گیا ہوں میں

پیار تجھ سے ہی ہے مجھے لیکن
ضد پہ تیری مکر گیا ہوں میں

ڈھونڈتے رہ ہی جاؤ گے مجھ کو
دور اب اس قدر گیا ہوں میں

تیرا چہرہ میں کیا کہوں جاناں
سارا دیوان بھر گیا ہوں میں

نین جب دو ہوئے میسر تو
جام پی پی کے گھر گیا ہوں میں

رات بھر نیند اب نہیں آتی
دیکھ خود سے ہی ڈر گیا ہوں میں

داستاں تھی جو زندگی میری
اس کہانی میں مر گیا ہوں میں

داستانِ الم میں کیا سنتا
روتے روتے ہی مر گیا ہوں میں

عشق کرنا ہی تھا مجھے لیکن
وصل سے ہی اجڑ گیا ہوں میں

ایک چہرے پہ ایک چہرہ ہے
یہ کہاں پہ اتر گیا ہوں میں

حنیف پٹیل #OpenPoetry
cc96fa1c1c70d5f326ad1371dc322b29

Hanif Patel

khrimsha Khan - YouTube 
https://m.youtube.com/channel/UC2TleTUnuGWhQ9Qtn-hAObQ 
from Vidmate

khrimsha Khan - YouTube https://m.youtube.com/channel/UC2TleTUnuGWhQ9Qtn-hAObQ from Vidmate

cc96fa1c1c70d5f326ad1371dc322b29

Hanif Patel

# میرا غم

# میرا غم

Follow us on social media:

For Best Experience, Download Nojoto

Home
Explore
Events
Notification
Profile