Nojoto: Largest Storytelling Platform
asmamahfooz4754
  • 160Stories
  • 43Followers
  • 1.4KLove
    1.6KViews

اسماء رائیٹس@

Masters 👩‍🎓 Mr's Asif 💕

  • Popular
  • Latest
  • Video
b364711fe12d2820cc8ad08859b5d845

اسماء رائیٹس@

b364711fe12d2820cc8ad08859b5d845

اسماء رائیٹس@

White بس یہ سمجھ کر جیا کریں 
کہ آپ گلاب جامن ہیں 🥰
اور آپ سے نفرت کرنے والے 
سارے شوگر کے مریض ہیں

©اسماء رائیٹس@
  #flowers
b364711fe12d2820cc8ad08859b5d845

اسماء رائیٹس@

White کہا جاتا ہے کہ انسان زندگی کے تین مراحل سے گزرتا ہے۔
 وہ سہتا ہے... وہ سیکھتا ہے... وہ بدل جاتا ہے...
 آپ اس وقت کس مرحلے میں ہیں..؟

©اسماء رائیٹس@ #Hope
b364711fe12d2820cc8ad08859b5d845

اسماء رائیٹس@

زندگی بہت عجیب چیز ہے۔
 ہم اکثر زندگی کے وہ رنگ اوڑھ کر جیتے ہیں   جو ہمیں پسند نہیں ہوتے ،
 اور جو پسند ہوتے ہیں وہ ہمارے اختیار میں نہیں ہوتے ۔ 
اختیار میں اگر ہو بھی جائیں تو قسمت کی مخالف ہوائیں ان کا رخ بدل دیتی ہیں ۔
 اور ہم وہی تتلی کے کچے رنگوں کی طرح 
ان کو اپنی ہتھیلیوں سے اترتا دیکھتے رہ جاتے ہیں ۔

©اسماء رائیٹس@
  #aaina
b364711fe12d2820cc8ad08859b5d845

اسماء رائیٹس@

جس عمر میں شوخی آتی ہے اگر اس عمر میں ذات میں ٹھہراؤ آ جائے تو ۔۔۔۔۔
زندگی کے نام ایک پیغام بھیج دینا چاہیے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ ہماری عمر کا ایک حصہ بنا کسی معزرت کے کھا گئی ہے ۔۔۔!

©اسماء رائیٹس@
  #GateLight
b364711fe12d2820cc8ad08859b5d845

اسماء رائیٹس@

عجیب بیماریاں رواں ہیں اس شہر میں
کبھی ہاتھ ملانا جرم ،تو کبھی نظریں ۔۔

©اسماء رائیٹس@
  #BadhtiZindagi
b364711fe12d2820cc8ad08859b5d845

اسماء رائیٹس@

بلاوجہ کی بحث کرنا چھوڑ دیں۔۔۔
 ایسی بات چیت نہ کریں جو آپ کی پختگی کو کھرچتی ہو ، 
اور ایسے رشتے کا فریق نہ بنیں جو آپ کے سکون کے لیے خطرہ ہو۔۔۔۔ 
ایسی جگہوں کو چھوڑ دیں جہاں آپ کا تعلق محسوس نہ ہو۔ اپنا نفسیاتی سکون حاصل کریں۔۔۔❤

©اسماء رائیٹس@
  #adventure
b364711fe12d2820cc8ad08859b5d845

اسماء رائیٹس@

اچھے لوگوں کا ساتھ آپ کی زندگی کو حسین بنا دیتا ہے آپ ہر مشکل میں خود کو تنہا محسوس نہیں کرتے بلکہ آپ کے ارد گرد مثبت کرداروں کی ایک زنجیر ہوتی ہے۔ ایسا تبھی ممکن ہے جب آپ نے خوب صورت منزل کا انتخاب کیا ہو کیوں کہ مثبت کردار اور بہترین ہم سفر ایسی ہی منزل کے راہی ہوتے ہیں۔ اپنی سوچ کو مثبت رکھنے والے اپنے جیسے کرداروں کی دنیا بسا لیتے ہیں۔ یقین کیجیے زندگی کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ آپ کو قدم قدم پر جہاں منفی کردار ملتے ہیں وہیں آپ کے گرد موجود مثبت لوگوں کا حصار آپ کو سنبھال لیتا ہے۔ یوں منفی لوگوں کی گندگی آپ سے دور رہتی ہے۔۔۔

کوشش کریں آستین کے سانپ مت پالیں یہ وہ لوگ ہیں جو آپ کے ارد گرد موجود رہتے ہیں۔ یہ اپنی گندگی کو چھپانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں مگر آپ کی غیر موجودگی میں ان کی سوچ کا سارا گند باہر آ جاتا ہے۔ بھلائی اسی میں ہے کہ آپ گند سے دوری اختیار کر لیں ورنہ کیچڑ آپ کے کپڑے گندے کرے گا۔ ایسے لوگوں کو جوتے کی نوک پر رکھا کریں یہ بزدل لوگ ہوتے ہیں جو یا تو چھپ کر وار کرتے ہیں یا پھر جھوٹ پر مبنی کہانیاں ساتھ لیے پھرتے ہیں۔ ان بیچاروں کی زندگی ایسے ہی گزر جاتی ہے۔ آپ اپنی سوچ ، ظرف اور نیت کے مطابق چلتے رہیں گے تو منزل تک پہنچ جائیں گے۔ راستے میں بھونکنے والے کتے صرف آپ کو منزل پر پہنچنے سے روکنا چاہتے ہیں لہذا ان پر توجہ مت دیں اور چلتے رہیں۔ پھر یہ راستے بھی آپ کے ہیں اور یہ منزلیں بھی آپ کی ہیں۔ اچھے لوگوں کا زندگی میں اضافہ کیجیے اور منفی لوگوں کو ان کی اصل جگہ پر رکھیں۔
محبتیں سلامت رہیں

©اسماء رائیٹس@
  #DiyaSalaai
b364711fe12d2820cc8ad08859b5d845

اسماء رائیٹس@

اس دنیا میں ایسا کوئی نہیں جسے دُکھ،تکالیف ،پریشانیوں اور اذیتوں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا یہاں ہر شخص حالتِ جنگ میں ہے بس میدانِ جنگ مختلف ہیں ۔ زندگی تغیر کا نام ہے اور انسان اس تغیر کے نتیجے میں جو ردعمل دیتا ہے اسی کے مطابق حالات کروٹ بدلتے ہیں بظاہر جو ہم دیکھ سکتے ہیں وہ ردعمل کا نتیجہ ہوتا ہے۔مسکراتے چہرے اس بات کا ثبوت نہیں کہ اندر کسی پریشانی نے ڈیرے نہیں ڈالے در اصل یہ مسکراہٹ ان پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کی عملی سوچ کا عکس ہوتی ہے۔ مقابلہ کیجیے جو یقیناً ماتم کرنے سے ممکن نہیں کیونکہ میدانِ جنگ میں ماہر جنگجو ہی ہار جیت کا فیصلہ کرتے ہیں۔

©اسماء رائیٹس@
  #Raat
b364711fe12d2820cc8ad08859b5d845

اسماء رائیٹس@

صبر میں شکوہ نہیں ہوتا، صرف خاموشی ہوتی ہے
اور اس خاموشی کا شور صرف اللہ سنتا ہے

©اسماء رائیٹس@
  #galiyaashaiyin
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile