Nojoto: Largest Storytelling Platform
nabeelhassanbhat1376
  • 325Stories
  • 28Followers
  • 2.6KLove
    40Views

golden world99

  • Popular
  • Latest
  • Video
256e4521ceb650b6aa7e793ead889894

golden world99

"سکون"
وہ سکون جو مجھے صرف تمہیں دیکھ کر ملتا تھا ۔ 
میں نے اسے تمہارے جانے کے بعد بہت 
سے چہروں میں تلاش کیا ہے ۔
 ہاں یہ سچ ہے کہ مجھے وہ سکون ملا نہیں
 مگر میں نے اسے حاصل کرنے کی کوشش ضرور کی ہے ۔

©golden world99
256e4521ceb650b6aa7e793ead889894

golden world99

اوئے سن یار۔۔۔!
محبت ایمان ہوتی ہے اور ایمان کو بیچا نہیں جاتا🥀💖۔

©golden world99
256e4521ceb650b6aa7e793ead889894

golden world99

اس نے جاتے جاتے ایک جملہ بولا تھا اور اس جملے کی گونج آج بھی
 میرے کانوں میں گونجتی ہے ۔اس نے کہا تھا،
"اور ہاں یاد رکھنا محبت ایمان ہوتی ہے اور ایمان کو بیچا نہیں جاتا"۔ 
مجھے یہ ایمان والی بات تب ایک فلمی ڈائیلاگ ہی لگی ۔
 مگر پھر بعد میں میں نے جب  اپنی اور اسکی محبت کو بیچا ، 
لوگوں کی توجہ ،ہمدردی اور چاہت کو حاصل کرنے کے لیے ۔
  تو ایسا کرنے سے مجھے یہ سب کچھ تو حاصل نہیں ہوا ۔
ہاں مگر میرے حصے میں تنہائیاں اور رسوائیاں ضرور آئیں ۔ 
میں نے یہ جان لیا کہ محبت کو استعمال کرنے والے
 چاہے وہ کسی بھی چیز کے لیے ہو کبھی خوش نہیں رہتے۔
 مجھے اب واقعی لگتا ہے محبت ایمان ہوتی ہے 
اور ایمان بیچنا تو  خدا کے نزدیک بھی گناہ کبیرہ ہے ۔

©golden world99 #Death
256e4521ceb650b6aa7e793ead889894

golden world99

یہ   دردِ حیات   ہے   یار
مرنے   پر   ہی ختم    ہوگا

©golden world99
256e4521ceb650b6aa7e793ead889894

golden world99

یار۔۔۔۔!
اگر  اک کپ چائے اور تم  مجھے   اک ساتھ میسر آ جاؤ 
تو میری ساری تھکن پل بھر میں اتر جائے گی اور میری 
برسوں سے بکھری ہوئی زندگی سنور جائے گی ۔❤️☕

©golden world99
256e4521ceb650b6aa7e793ead889894

golden world99

یار ۔۔۔۔۔!
 ہم شروع سے لے کر اب تک سمجھوتے 
ہی تو کرتے آئے ہیں کبھی وقت کے ساتھ، 
کبھی حالات کے ساتھ اور کبھی
 اپنے جذبات کے ساتھ ۔

©golden world99
256e4521ceb650b6aa7e793ead889894

golden world99

محبت صرف ہوتی نہیں ہے۔۔۔۔
محبت کو کرنا بھی ہوتا ہے 
محبت کو نبھانا بھی ہوتا ہے 
محبت کو سنوارنا اور نکھارنا بھی ہوتا ہے 
اور ہاں محبت میں جان دینا بھی ہوتا ہے
تم جس کو محبت کہتے ہو وہ  تو ایک سودا ہے
جو کہ فائدہ اور نقصان دیکھ کر کیا جاتا ہے

©golden world99
256e4521ceb650b6aa7e793ead889894

golden world99

وہ کون تھی۔۔۔!
وہ میرے بہت سے سوالوں کا جواب تھی
اسکا وجود میرے لئے
باعثِ خیر تھا
میرا تسلسل، میرا جنوں اور میرا خود پر اختیار
بس اسکی اک  نظر کرم پر منحصر تھا
وہ میرا ماضی تھی
مگر وہ میرے حال و مسقبل پر قابض تھی
وہ مصوم تھی اور اسکی 
معصومیت بڑی دلکش تھی۔

©golden world99
256e4521ceb650b6aa7e793ead889894

golden world99

یار۔۔۔۔!
نفرت بھی ان سے ہی کی جاتی ہے
 جن پر اک وقت میں ہم نے بے پناہ
 محبتیں ،چاہتیں اور وفائیں واری ہوئی ہوتی ہیں ۔ 
ورنہ اک راہ چلتے شخص کیلئے بھلا کون
 اپنا سکون برباد کرتا ہے۔

©golden world99
256e4521ceb650b6aa7e793ead889894

golden world99

تم شامل تھی
میری فضاؤں میں میری وفاؤں میں
میری بہکی ہوئی نگاہوں میں
تم شامل تھی
میرے سفروں کی تھکان میں
میرے منزلوں پر ایمان میں
تم شامل تھی
میری الجھی ہوئی کہانی میں
میری مسکراہٹوں کی یاد دہانی میں
تم شامل تھی

©golden world99 #Red
loader
Home
Explore
Events
Notification
Profile