Nojoto: Largest Storytelling Platform

آہ فلسطین یا خدا اہل فلسطین پہ رحمت فرما اور پھر

آہ فلسطین 

یا خدا اہل فلسطین پہ رحمت فرما
اور پھر قبلہ اول کی حفاظت فرما 
جن کے اپنوں کی ہیں بکھری ہوئی لاشیں ہر سو
جن کے بچوں کے ہر اک عضو سے بہتا ہے لہو
اپنے غم کو لیے سینے میں ہے غمگین کھڑا
تیرے امید کرم پر ہے فلسطین کھڑا 
تو جو چاہے تو ہر اک بگڑی بنادے یا رب
پھر سے تو اجڑے فلسطیں کو بسادے یارب
بیت مقدس کے لیے سر کو کٹا دیتے ہیں 
وہ جو ترے لیے گھر بار لٹا دیتے ہیں 
یا خدا ان کی دعاؤں میں اثر فرما دے
ان کے حالات پہ رحمت کی نظر فرما دے
آہ مظلوموں پہ تھوڑا بھی ترس کھا جاتا
کاش اس کو بھی ذرا خوف خدا آ جاتا
بن کسی بات کے حالات کشیدہ کرنا
اس کا مقصد ہے فلسطین پہ قبضہ کرنا
تو ہی سنتا ہے خدا اور سنے گا تو ہی
اپنے کمزور سے بندوں کو مدد دے گا تو ہی
اپنے محبوب کا یارب ذرا صدقہ دے دے
پھر وہی اہل فلسطین کو رتبہ دے دے

سامعہ رئیس لکھنئو

©samiya Rais #palestinewillbefree 
#Palestine
آہ فلسطین 

یا خدا اہل فلسطین پہ رحمت فرما
اور پھر قبلہ اول کی حفاظت فرما 
جن کے اپنوں کی ہیں بکھری ہوئی لاشیں ہر سو
جن کے بچوں کے ہر اک عضو سے بہتا ہے لہو
اپنے غم کو لیے سینے میں ہے غمگین کھڑا
تیرے امید کرم پر ہے فلسطین کھڑا 
تو جو چاہے تو ہر اک بگڑی بنادے یا رب
پھر سے تو اجڑے فلسطیں کو بسادے یارب
بیت مقدس کے لیے سر کو کٹا دیتے ہیں 
وہ جو ترے لیے گھر بار لٹا دیتے ہیں 
یا خدا ان کی دعاؤں میں اثر فرما دے
ان کے حالات پہ رحمت کی نظر فرما دے
آہ مظلوموں پہ تھوڑا بھی ترس کھا جاتا
کاش اس کو بھی ذرا خوف خدا آ جاتا
بن کسی بات کے حالات کشیدہ کرنا
اس کا مقصد ہے فلسطین پہ قبضہ کرنا
تو ہی سنتا ہے خدا اور سنے گا تو ہی
اپنے کمزور سے بندوں کو مدد دے گا تو ہی
اپنے محبوب کا یارب ذرا صدقہ دے دے
پھر وہی اہل فلسطین کو رتبہ دے دے

سامعہ رئیس لکھنئو

©samiya Rais #palestinewillbefree 
#Palestine
samiyarais2955

samiya Rais

New Creator