میں چاہتا ہوں پرندے رہا کیے جائیں میں چاہتا ہوں ترے ہونٹ سے ہنسی نکلے میں چاہتا ہوں کوئی مجھ سے بات کرتا رہے میں چاہتا ہوں کہ اندر کی خامشی نکلے میں چاہتا ہوں مجھے طاقچوں میں رکھا جائے میں چاہتا ہوں جلوں اور روشنی نکلے