مجھے خود کی جنت کا یقین دے دے مجھے آوارہ بنایا،اب تو مکین دےدے ہوئی حکم عدولی، توبہ بھی تو کی تھی میرے اسی عمل پر کشور، تحسین دے دے اکڑ ہے میرے اعمال پر، متکبر سا ہوگیا ہوں تیرے اشارہء ابرو پر، جھکے وہ جبین دے دے تیری جنت تیری دوزخ، یہ بھی میری وہ بھی میری تیرا ہی امر ہوں، اس خیال کو دوام حسین دےدے تیرے سامنے تیرے دیدار میں مگن کشور دل لگی کو مجھے قرعہ مہین دےدے کشور صدیقی ©Muhammad Yaseen Azeemi #جنت #خواہش #زندگی #احساس #proposeday