آغر ندیم سحر کا شمار اردو کے ان چند نوجوان لکھنے والوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں علمی و ادبی حلقوں میں منفرد جگہ بنائی۔اردو شاعری کے ساتھ اردو صحافت میں بھی واضح مقام بنایا۔کئی قومی و بین الاقوامی اخبارات اور رسائل و جرائد میں ان کے مضامین اور کالم چھپ رہے ہیں۔آپ درجن سے زائد قومی ادبی کانفرنسوں میں بطور مندوب شریک ہوئے اور کئی اہم ترین موضوعات پر تحقیقی و تنقیدی مقالات پیش کیے۔ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں اپنے ضلع کا سب سے بڑا ایوارڈ"برین آف منڈی بہاؤالدین"بھی دیا گیا جب کہ ملک بھر کی ادبی تنظیموں اور این جی اوز کہ طرف سے انہیں سرٹیفیکیٹ،ایوارڈز اور اعزازات مل چکے ہیں۔یونیورسٹی آف لاہور سے ان کی شاعری پر ایم فل کی سطح کا تحقیقی مقالہ بھی لکھا گیا۔ آپ ان دنوں روزنامہ نئی بات پر مستقل کالم لکھ رہے ہیں اور اردو ادبی فورم پاکستان میں بطور سیکرٹری جنرل اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے آپ ان کا یوٹیوب چینک اور فیس بک پیج وزٹ کریں www.facebook.com/Aaghar Nadeem Sahar #introaaghar #aaghar #poetry #poet