تمھارے چہرے پرجو سجے ہیں وہ پھول خوشیوں کے یونہی تازہ رہیں ابد تک حیات نو میں وہ رنگ بھر دیں کہ آنے والا ہر لمحہ نئی امنگ کا ترجماں ہو نئی بہار کی داستاں ہو وہ داستاں کہ جس کو پڑھ کے دل میں محبتوں کا مسرتوں کا یقیں ہو پیدا تمھاری آنکھوں کے سارے سپنے مثال سورج نمایاں ہو کر تمھاری دنیا جگمگائیں مثال ماہتاب اور انجم تمھاری ہستی کو سجائیں یہ نیک تمنائیں تمہارے لئے ہیں۔ سالگرہ مبارک حسرت ©.سُمر. #حسرت #summr #Books