Nojoto: Largest Storytelling Platform

پہلے مجھے اچھا لگتا تھا سب سے دور رہ کر تنہائی کو

پہلے مجھے اچھا لگتا تھا سب سے دور رہ کر تنہائی کو محسوس کرنا۔۔کبھی دل بھاری محسوس ہوتا تو دنیا کی پرواہ کیے بغیر میں رو لیتی تھی اور بوجھ ہلکا کر لیتی تھی۔مجھے باتوں سے الجھن تھی مجھے خاموش رہنا،خاموشی سے اپنوں کو ہنستا ہوئے دیکھنا اور اپنے کام میں محو رہنا اچھا لگتا تھا۔۔

لیکن اب نہ جانے کیا ہوگیا ہے۔۔مجھے تنہائی کو محسوس کرنے کے لیے دور جانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔۔دوستوں کی محفل میں بھی ایک عجیب سی کوفت اور تنہائی کا احساس ہوتا ہے۔۔۔دل میں غموں کا بوجھ ہوتے ہوئے بھی میں رو نہیں پاتی ۔۔۔میری روح میں گہری خاموشی چھا گئی ہے۔۔میں کتنا ہی کیوں نہ بول لوں یہ خاموشی نہیں ٹوٹتی۔۔۔میں اب ہر طرف دیکھتی ہوں لیکن اپنے کسی مظر میں نظر نہیں آتے۔۔اور اگر کسی کو ہنستے دیکھ لوں تو اس کی ہنسی میں عجیب سی بے بسی جھلکتی نظر آتی ہے۔۔۔میرا دل اب کسی کام میں نہیں لگتا لیکن پھر بھی ایک ضرورت  اور بوجھ سمجھ کر کرنا پڑتا ہے۔۔!!!
لوگ کہتے ہیں بہت بدل گئی ہو!!لیکن یہ تبدیلی کتنی اذیت دیتی ہے کوئی نہیں جانتا۔۔!! 
#AmtulSalam #MyJourney#MyLife#Experience

amtulsalam5134

Amtul Salam

New Creator