💚💚💚 ملی نغمہ 💚💚💚 عظیم رب کا عظیم تحفہ وطن ہمارا وطن ہمارا ہمیں دو عالم میں سب سے پیارا وطن ہمارا وطن ہمارا بہت ہی دلکش ترانہ اسکا عظیم و اعلی فسانہ اسکا کہ معترف ہے زمانہ اسکا وطن ہمارا وطن ہمارا بلند و بالا حسین پربت چہار موسم خدا کی نعمت وسیع میداں مثالِ جنت حسین دریا رواں بہ سرعت خوشی کا ہر سمت ہے نظارہ وطن ہمارا وطن ہمارا کبھی یہ سوچا ہے کیا مسرت وطن نے دی ہے تمہیں جو عزت جو عظمت و اوج آن دی ہے نرالی عالم سے شان دی ہے یہ قرض تم نے بھی کیا اتارا وطن ہمارا وطن ہمارا عظیم رب کا عظیم تحفہ وطن ہمارا وطن ہمارا ہمیں دو عالم میں سب سے پیارا وطن ہمارا وطن ہمارا مسرت عباس ندرالوی #سلام