آدمی، آدمی سے ملتا ہے دل مگر کم کسی سے ملتا ہے بھول جاتا ہوں میں ستم اس کے وہ کچھ اس سادگی سے ملتا ہے مل کے بھی جو کبھی نہیں ملتا ٹوٹ کر دل اسی سے ملتا ہے آج کیا بات ہے که پھولوں کا؟ رنگ تیری ہنسی سے ملتا ہے۔ #Perfect_day #loveQuite