Nojoto: Largest Storytelling Platform

یہی خوش فہمی تمہاری تمہیں لے ڈوبے گی جو سمجھتے ہو

یہی خوش فہمی تمہاری تمہیں لے ڈوبے گی
جو سمجھتے ہو شبِ غم ہمیں لے ڈوبے گی

دشمنوں کی کیا ضرورت، اپنی قسمت ہے نا
ہم کے جتنی بھی اڑانیں بھریں، لے ڈوبے گی

وہ جفاؤں کے سہارے ہمیں ٹھکراتے ہیں
ایک دن ان کی یہ غلطی انہیں لے ڈوبے گی

اپنے اشکوں کا بتاتا ہی نہیں میں اس کو
ورنہ لہروں کی زباں بات میں لے ڈوبے گی

اُس کی آنکھوں میں نہ دیکھیں گے دوبارہ اب ہم
اُس کی آنکھوں کی چمک پھر ہمیں لے ڈوبے گی!

ثاقبؔ محمود

©Saqib Mehmood #saqibmehmood #saqibmehmoodpoetry #Poetry #urdu #urduadab #urdu_poetry #urdu_shayari 

#writing